رزم نامہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایسی کتاب جس میں جنگ و جدل کے واقعات یا داستان بیان کی گئی ہو، جنگ و پیکار کی منظوم داستان، جنگ نامہ۔ "مریخ کی دوری مدت تقریباً ٦٨٧ یوم ہے اور طریق شمسی سے اس کا میلان تقریباً ٢ ہے اور اس کے دو تابع ہیں. ان کے نام ہومر کے رزم نامۂ الیاد (Laicl) کے یونانی دیوتا مارس کے خدام کے ناموں پر فوباس اور دیموس رکھے گیے۔"      ( ١٨٩٤ء، علم ہیئت (ترجمہ)، ١٠٤ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسما 'رزم' اور 'نامہ' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٤ء کو "علم ہیئت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر